Gas Leakage Web ad 1

کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ

0

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن نظام کو انتظامی اور مالی خودمختاری دی جائے گی، جبکہ انویسٹی گیشن ونگ کو اے آئی جی سے ضلعی سطح تک الگ کمانڈ سٹرکچر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے کرمنل جسٹس سسٹم میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔
سوات: کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، حملے کا مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ حکومت پراسیکیوشن سسٹم کو مزید مضبوط اور جوابدہ بنانے جا رہی ہے، جبکہ پراسیکیوشن کی ناقص کارکردگی پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ پولیس انویسٹی گیشن کو آپریشن ونگ سے مکمل انتظامی آزادی دی جائے گی اور اصلاحات کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن ونگ کو مالی اور انتظامی خودمختاری فراہم کی جائے گی، پولیس ایکٹ ترمیمی بل کا مسودہ جلد حتمی شکل دے دیا جائے گا، جبکہ ضلعی، ریجنل اور صوبائی سطح پر الگ انویسٹی گیشن چین قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے نتیجے میں جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی متوقع ہے۔ تفتیشی نظام کی بہتری کے ذریعے ملزمان کی بریت کی شرح کم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ جدید پولیسنگ کے لیے انویسٹی گیشن کا آزاد نظام ناگزیر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.