پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا کو مبارکباد دی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئی ہیں، اور ان کی کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ برسوں کی محنت، ہمت اور لگن نے فاطمہ زہرا کو یہ مقام دلایا۔ بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا، "فاطمہ زہرا، آپ پر پوری قوم کو فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔”
واضح رہے کہ فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔