نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قونصلر خدمات کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری
اجلاس میں نائب وزیراعظم کو عوامی سہولت بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ قونصلر خدمات کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے صبح اور شام کی شفٹیں متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ قونصلر خدمات کے نظام کو مزید مضبوط، مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت، آسان اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے نظام میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔