اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولیات فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے، جبکہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جس کی مزید سماعت بعد میں ہوگی۔