Gas Leakage Web ad 1

عطا تارڑ نے سینئر اداکار محمد احمد کے ساتھ جونیئر آرٹسٹ کے سلوک کو انتہائی افسوسناک قرار دیدیا

0

عطا تارڑ کا سید محمد احمد سے سلوک پر افسوس، جونیئر فنکاروں کیلئے مینٹورشپ پروگرام کی تجویز

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ جونیئر فنکار کے رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے نوجوان فنکاروں کی رہنمائی کے لیے مینٹورشپ پروگرام تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایک ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر سینئر ٹی وی آرٹسٹ محمد احمد کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابلِ مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹی وی فنکاروں کے لیے ایک مینٹورشپ پروگرام یا اسی طرز کی کونسل تشکیل دی جائے، جس کی سربراہی احمد صاحب جیسے سینئر فنکار کریں تاکہ نئی نسل کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس معاملے پر تجاویز لینے کے لیے ٹی وی فنکاروں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جونیئر اداکار فہد شیخ کی جانب سے ایک ڈرامے کے سیٹ پر سید محمد احمد کے بالوں کا مذاق اڑایا گیا تھا، جس پر سینئر اداکار نے سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے سید محمد احمد کے حق میں آواز اٹھائی، جس کے بعد فہد شیخ نے سوشل میڈیا پر معذرت بھی کرلی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.