نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔
وٹامن ڈی اور سورج کی روشنی کے درمیان موجود حیران کن حقیقت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا نہ صرف تشویشناک بلکہ اشتعال انگیز اقدام ہے، جبکہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے، تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مسائل کا حل سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔