فٹبال ورلڈکپ جیتنے والی اسپینش ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کیلئے ایسا انعام جو دنگ کر دینے والا ہے
ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کے 2 فٹبالرز کو ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام مل گئے
اسپین کی قومی ٹیم نے 19 جولائی کو فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کیا، جس کے بعد فاتح کھلاڑیوں کو مختلف اعزازات اور انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔
تاہم اسپینش ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے کے لوگوں کی جانب سے دیا جانے والا انعام سب سے منفرد ثابت ہوا۔
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر Los Palacios y Villafranca نے اپنے مقامی ہیروز فیبان ریوز اور گاوی کو ورلڈ کپ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ان کے جسمانی وزن کے برابر ٹماٹر بطور تحفہ پیش کیے۔
یہ منفرد تقریب شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کھلاڑیوں کا پہلے وزن کیا گیا، پھر اسی وزن کے مطابق ٹماٹر تول کر انہیں دیے گئے۔
اسپین کا یہ علاقہ ٹماٹروں کی پیداوار کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے، اسی مناسبت سے مقامی انتظامیہ نے یہ منفرد انداز اختیار کیا۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام نکلا، اس لیے انہیں 85 کلوگرام ٹماٹر دیے گئے، جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام پیش کیے گئے۔
30 سالہ فیبان ریوز نے ورلڈ کپ کے دوران اسپین کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 366 منٹ میدان میں گزارے اور کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف ٹیم کا پہلا گول بھی اسکور کیا۔
دوسری جانب 21 سالہ گاوی نے ٹورنامنٹ میں 85 منٹ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔
اس موقع پر شہر کی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کے اعزاز میں مزید اعلان کرتے ہوئے شہر کے دو فٹبال میدانوں کے نام فیبان ریوز اور گاوی کے نام پر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔