Gas Leakage Web ad 1

پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی یکجہتی کیخلاف قرار دیدیا

0

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی دیوالیہ پن اور اخلاقی افلاس کا شکار ہو چکے ہیں، طنزیہ جملوں سے نہ تاریخ بدلی جا سکتی ہے اور نہ ہی عوام کی رائے۔
گلوکار اریجیت سنگھ بھی بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کی آواز بن گئے
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی المناک سانحہ ہے، جس کے زخم آج بھی پوری قوم کے دلوں میں تازہ ہیں۔ ان کے مطابق ایسے حساس قومی المیے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ کا ذمہ دار شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قرار دینے سے پہلے خواجہ سعد رفیق کو حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا اور ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ماضی کے تلخ قومی سانحات کو سیاسی ہتھیار بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.