Gas Leakage Web ad 1

گلوکار اریجیت سنگھ بھی بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کی آواز بن گئے

0

بالی وڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ طلبہ کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال پر سخت ردعمل دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ارجیت سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احتجاج سے متعلق متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ایسی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں جن میں یونیفارم پہنے ہوئے اہلکار غنڈوں جیسا رویہ اختیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا
ایک اور پوسٹ میں ارجیت سنگھ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے لکھا، "یار، اب تو یہاں طلبہ کو مارا جا رہا ہے۔ ہیلو نیتا، منتری! ہیلو دہلی پولیس، کیا آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی؟ بھائی، یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیا آپ نے خود کو خدا سمجھ لیا ہے؟ ہر چیز یاد رکھی جائے گی۔”

ارجیت سنگھ کی ان پوسٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ارجیت نے اپنی عزت کھو دی ہے۔

اس پر گلوکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کون ان کی عزت کرتا ہے اور کون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کی رائے سے کوئی غرض نہیں، ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

ارجیت سنگھ نے مزید کہا کہ کسی کا ان کا مداح ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ ہر وقت صرف خوشامدانہ یا میٹھی باتیں ہی کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.