Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ کشیدگی اور خراب موسم، پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 45 پروازیں منسوخ

0

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ملک کے مختلف علاقوں میں خراب موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آج درجنوں پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں آج 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 125 پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ علاوہ ازیں دبئی اور کراچی سے اسلام آباد آنے والی دو پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنا پڑا۔

فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ’اسپین ‘کا پہلا نمبر، پاکستان کس نمبر پر براجمان؟

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، جدہ، استنبول اور ابوظبی جانے والی 23 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ اسلام آباد، شارجہ، جدہ، کابل، بحرین، مانچسٹر اور لندن کی مجموعی طور پر 41 پروازیں بھی مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ گزشتہ رات آنے والے طوفان اور بارش جبکہ دن کے وقت دھند کے باعث متاثر رہا، جس سے فضائی آپریشن میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

لاہور میں بارش اور انتظامی وجوہات کے باعث دبئی، شارجہ، ابوظبی، دمام اور مسقط جانے والی 15 پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

پشاور ایئرپورٹ پر طوفانی بارش کے پیش نظر الرٹ جاری ہے، جہاں سات پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

اسی طرح ملتان ایئرپورٹ کی 11، سیالکوٹ کی 13، جبکہ فیصل آباد اور کوئٹہ کی دو، دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.