اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات کے دوران اس معاملے پر باضابطہ طور پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز پیش کی جائے گی، جس کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے طلبہ کیلئے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد
ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ اس حوالے سے متعدد ارکان پارٹی اجلاسوں، اپوزیشن لیڈر اور سینئر قیادت کے سامنے بھی اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت نے ارکان کو واضح کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپسی یا بائیکاٹ سے متعلق فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں، بلکہ اس بارے میں حتمی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے جانے کے بعد ہی کوئی باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔