Gas Leakage Web ad 1

گرین پاکستان انیشیٹو کی معاونت سے بنجر زمینیں آباد، زرعی پیداوار اور روزگار میں نمایاں اضافہ

0

گرین پاکستان انیشیٹو سے بنجر زمینیں آباد، سینکڑوں خاندانوں کو روزگار اور زرعی شعبے کو نئی زندگی

Gas Leakage Web ad 2

گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے، کسانوں کی رہنمائی اور زرعی ترقی کے عمل کو فروغ مل رہا ہے، جس کے مثبت نتائج مختلف علاقوں میں سامنے آ رہے ہیں۔

فارم کے مالک عاصم اعوان نے بتایا کہ دو سال قبل انہیں مکمل طور پر بنجر زمین ملی تھی، جس کا اب 80 فیصد رقبہ قابلِ کاشت بنایا جا چکا ہے۔ اس زمین پر گندم، چنا اور کینولا کی کامیاب کاشت کی جا رہی ہے، جبکہ یہاں پیدا ہونے والی فصلیں ملکی منڈیوں تک پہنچیں گی، جس سے مستقبل میں درآمدات کو برآمدات میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

منظوری نہ ملنے پر 40 نئی رجسٹرڈ ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ صرف 100 ملازمین نہیں بلکہ 100 خاندان وابستہ ہیں، جبکہ فصل کی کٹائی کے موسم میں 700 سے 800 مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جاتا ہے، جس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع اور خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔

عاصم اعوان کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کی جانب سے زمین فراہم کیے جانے کے بعد منصوبے کی ٹیم مسلسل رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی نگرانی، بہتر بیجوں اور جدید زرعی معلومات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے، اور حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں ملک کی بنجر زمینوں کو بھی قابلِ کاشت بنا کر زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.