حادثے سے ایک کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک تباہ، بحالی کے لیے ہنگامی آپریشن جاری
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین حادثے کے باعث اپ ریلوے ٹریک ایک کلومیٹر سے زائد حصے تک شدید متاثر ہو کر اکھڑ گیا، جبکہ ڈاؤن ٹریک کا بھی بڑا حصہ نقصان کا شکار ہونے سے دونوں اطراف ریلوے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔
ایران اب میدان مار کر امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرے گا: عباس عراقچی
انتظامیہ کے مطابق بحالی کا کام دو مرحلوں میں جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈی ریل ہونے والی مال بردار ٹرین کی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ڈاؤن ٹریک کو آج شام تک بحال کر کے ریلوے ٹریفک جزوی طور پر دوبارہ شروع کی جا سکے۔