Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

0

پشاور میں سعودی ایئرلائن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا، جس سے شہریوں، خصوصاً حج اور عمرہ زائرین کو سفری سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی سفیر کا خیبرپختونخوا کا دورہ صوبے کے لیے خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پشاور میں سعودی ایئرلائن کے دفتر کے قیام سے شہریوں کو بہتر سفری خدمات میسر آئیں گی، جبکہ حج اور عمرہ پر جانے والے افراد کو بھی نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہر سال ہزاروں افراد حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اس لیے صوبائی دارالحکومت میں سعودی ایئرلائن کا دفتر قائم ہونا ایک اہم پیش رفت ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے سعودی سفیر سے پشاور میں سعودی قونصل خانہ قائم کرنے کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور مضبوط رہے ہیں، اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.