Gas Leakage Web ad 1

ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

0

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے 24 امیدواروں کو 16 اور 17 جولائی کو انٹرویوز کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شیڈول کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز 13 جولائی کو ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 14 اور 15 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔

بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے، جن میں مجموعی طور پر 24 امیدوار شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس سید حسن اظہر رضوی کریں گے، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سینیئر چیف جسٹس ہونے کے باعث تمام انٹرویو کمیٹیوں کی رکن ہوں گی۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے قائم کمیٹی کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

انٹرویو کمیٹیوں میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان بطور رکن شامل ہوں گے، جبکہ سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور محمد احسن بھون کو بھی کمیٹیوں کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.