درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جولائی تک جواب طلب کر لیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت بھی 16 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
ایس ای سی پی کے اقدامات سے کمپنیوں نے مارکیٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا سرمایہ حاصل کر لیا
درخواست میں جیل اہلکار مریم پر بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی نے آنکھ میں شدید تکلیف کی متعدد بار شکایت کی، تاہم انہیں بروقت طبی توجہ فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث ان کی آنکھ کی بیماری میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور تاخیر کے نتیجے میں انہیں فوری سرجری کروانا پڑی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جیل اہلکار مریم کے غیر انسانی سلوک کی کئی بار شکایت بھی کی، تاہم متعلقہ خاتون اہلکار کا رویہ مسلسل نامناسب، توہین آمیز اور غیر پیشہ ورانہ رہا۔