Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں غریب کسان کو 4 ایکڑ زرعی زمین 100 روپے سال کی لیز پر دینے کا اعلان

0

لاہور: پنجاب حکومت نے غریب اور بے زمین کسانوں کو 100 روپے سالانہ لیز پر چار ایکڑ زرعی زمین دینے کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں "اپنا کھیت، اپنا روزگار” اسکیم کے تحت 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں کو قابلِ کاشت سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔

قرعہ اندازی کے تحت صوبے میں 30 ہزار بے زمین خاندانوں میں ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی تقسیم کی گئی، جبکہ کاشت کے لیے دو لاکھ روپے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

نیب کا کرپشن کیسز بند ہونے سے بچانے کیلئے قانون کی نئی تشریح پر غور

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس اسکیم کا آغاز 22 اپریل کو کیا گیا تھا، جس کے لیے 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 11 ہزار درخواستیں خواتین کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 ہزار لاٹس کی قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے، ایک ہفتے کے اندر الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیے جائیں گے اور 31 جولائی تک اراضی کا قبضہ بھی دے دیا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کا مقصد بے زمین اور انتہائی مستحق خاندانوں کو معاشی خودمختاری دینا، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کسانوں کی عزتِ نفس بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو میرٹ کی بنیاد پر اراضی دی گئی ہے اور اس عمل میں کسی سفارش یا سیاسی دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں جہاں بھی قابلِ کاشت سرکاری زمین دستیاب ہوگی، اسے مرحلہ وار مزید مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بے زمین کسان اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.