Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

0

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 350 ایکڑ رقبے پر جدید سفاری پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ بارہ کہو کے قریب تعمیر کیا جائے گا اور اسے اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کے جنگلی حیات کے منفرد تجربات فراہم کیے جا سکیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ترمیم کی ہدایت

ترجمان نے بتایا کہ یہ میگا پراجیکٹ ماحول دوست سیاحت کے فروغ، جنگلی حیات کے تحفظ اور خاندانوں کے لیے جدید تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق سفاری پارک کا منصوبہ نہ صرف سیاحت کے شعبے کو فروغ دے گا بلکہ اسلام آباد میں تفریحی اور ماحولیاتی سرگرمیوں کے لیے ایک نئی اور منفرد منزل بھی ثابت ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.