اسلام آباد: گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں 11 ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال کے دوران دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں، جن کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 11 ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
تہران میں ہونیوالے اجلاس کا بڑا مقصد سعودی عرب کے حالات تھے، معاہدے کے تحت ہم پر بھی سعودیہ کا دفاع لازم ہے: خواجہ آصف
رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز کے سوال پر وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں ایک ہزار 482 ارب 31 کروڑ روپے، جبکہ مالی سال 2021-22 میں 2 ہزار 239 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 2 ہزار 540 ارب روپے، مالی سال 2023-24 میں 2 ہزار 434 ارب روپے، جبکہ مالی سال 2024-25 میں 2 ہزار 352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سعد وسیم نے کہا کہ ٹیکسوں میں چھوٹ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے دی گئی ہے۔



