وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیف بلائنڈ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیک وقت سماعت اور بصارت سے محروم افراد انتہائی خصوصی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کسی پر احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔ حکومت پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی افراد کو باعزت معاشی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
ایران، پاکستان کی مختلف بندرگاہوں میں پھنسے 13 سے 18 ہزار کنٹینرز کا منتظر
مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیف بلائنڈ اور دیگر خصوصی افراد کو معاون آلات فراہم کرکے انہیں زندگی کی دوڑ میں باوقار انداز سے شامل ہونے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت خصوصی تعلیمی مراکز کو سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی بچوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور حکومت کی خواہش ہے کہ کوئی بھی بچہ صرف اس وجہ سے زندگی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے کہ وہ دیکھ یا سن نہیں سکتا۔