وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یومِ عاشور کے موقع پر جلوس کے راستوں پر کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور صوبے بھر میں یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات پر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین نے بھی سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو سراہا، جو متعلقہ اداروں کی محنت کا ثمر ہے۔
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، حق و صداقت پر قائم رہنے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار کے فروغ اور معاشرے میں اتحاد و اخوت کے لیے کربلا کے پیغام کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔