Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا

0

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈار

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایریا فارمولا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ، مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل خالد خیاری اور انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے رچرڈ گوان نے بریفنگ دی، جبکہ شریک رکن ممالک نے پاکستان اور چین کی جانب سے اس اہم موضوع پر بحث کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں بلکہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قراردادوں پر طویل عرصے تک عملدرآمد نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے اور تنازعات کو مزید طول دیتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے کے باعث انسانی المیے جنم لے رہے ہیں اور علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اجلاس میں شریک ممالک نے قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مستقل سفارت کاری، باقاعدہ جائزہ اور مؤثر نگرانی کے نظام کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے اقدام کو سراہا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.