ذرائع کے مطابق مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، تاہم اب پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بیٹری کی قیمت میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔