Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کی جامعات کا بجٹ 2 ارب سے بڑھاکر 25 ارب روپے کردیا: وزیر تعلیم

0

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جامعات کی فنڈنگ 1100 فیصد بڑھا دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ وائس چانسلرز میرٹ پر تعینات کیے ہیں، ہونہار اسکالر شپس 15 ارب سے بڑھا کر 20 ارب روپے کی جا رہی ہیں۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے چکوال فائرنگ کیس کو ہائی پروفائل کیس قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جامعات کا بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 25 ارب روپے کر دیا گیا ہے جب کہ جامعات کی فنڈنگ 1100 فیصد بڑھائی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری جامعات میں داخلے بڑھ رہے ہیں، سی ایس ایس پاس کرنے والے تقریباً 40 امیدوار پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.