Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز کا بچوں کی کردار سازی میں والدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

0

والدین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام والدین کو سلام پیش کیا اور بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے والدین کی محبت، قربانی اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو سراہا۔

ایف آئی اے نے سال 2025 میں 39 ہزار سے زائد مسافروں کو سفر سے روکا

ان کا کہنا تھا کہ والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں، اور ان کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کی۔ ان کے مطابق ان کے والد اور قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی، اور جب انہوں نے وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو ان کے والد نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.