نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ارکان کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے، تاہم تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں گے۔
ایران واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل سے اتحادیوں کو بھی فائدہ ہوگا: ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب ارکان موجود تھے سوائے ان کے جو بیرون ملک تھے۔ ان کے مطابق یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں بلکہ بانئ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے، اور سہیل آفریدی کو بانئ پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔