پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ ملاقات کے دوران پاک اور ترک فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں اور تربیتی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری
ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک فضائیہ کے سربراہ نے ترک پائلٹس کی تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا، جبکہ ایئر چیف نے ترک وزیر دفاع یشار گولر سے بھی ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں سربراہان نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے سی ٹی او سلجوق بیرقدار سے ملاقات کی، جس میں بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور ایرو اسپیس تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔