اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے صارفین کے لیے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ایک مخصوص لنک پر کلک کر کے چار مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے۔ معلومات درج کرنے کے بعد صارفین سے اسی لنک پر 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ درج کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جبکہ بعض عناصر کیو آر کوڈ استعمال کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہیں کی جا سکتیں اور معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیر قانونی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ بجلی صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سبسڈی کے لیے کسی ڈیجیٹل یا کاغذی فارم پر معلومات درج نہ کریں۔