Gas Leakage Web ad 1

پنجاب بھر میں 108 مویشی منڈیوں کی کامیاب نیلامی

0

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک سو چودہ میں سے ایک سو آٹھ مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق تیرہ اعشاریہ اٹھائیس ارب روپے میں ایک سو آٹھ مویشی منڈیوں کی نیلامی کی گئی ہے، جبکہ چھ مویشی منڈیوں کو پہلی بار موصول ہونے والی غیر سنجیدہ بولیوں کے باعث دوبارہ نیلام کیا جائے گا۔

حافظ آباد میں زرد تربوز کی کاشت میں اضافہ، منفرد ذائقہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

بیان کے مطابق پنجاب بھر میں بڑے جانور کے لیے یونیفائیڈ فیس پندرہ سو روپے اور چھوٹے جانور کے لیے تین سو روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ نیلامی میں سولہ فیصد پی آر اے ٹیکس بھی شامل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بنیادی طور پر ایک پالیسی تبدیلی تھی جس کی بورڈ نے باقاعدہ منظوری دی تھی، جس کا مقصد کسانوں کو براہ راست ریلیف دینا اور کم منافع کے مارجن کے ساتھ ساتھ غیر حقیقی بلند بولیوں کے ذریعے ٹھیکیداروں کی جانب سے ممکنہ ہیرا پھیری کو روکنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.