برسوں سے میوزیم میں کھڑی گاڑی کو بغیر حرکت کیے ٹریفک جرمانے کا ٹکٹ موصول
امریکا میں ایک ایسا حیران کن اور پراسرار واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کے ذہن الجھا دیے ہیں۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نیویارک میں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ جاری کیا گیا، مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اسی لائسنس پلیٹ والی گاڑی ایک میوزیم میں برسوں سے کھڑی ہے اور اپنی جگہ سے ہلی تک نہیں۔
امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے اعلیٰ رہنما کو ختم کر دیا، صدر ٹرمپ
یہ گاڑی 1980 کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز "نائٹ رائیڈر” کی نقل ہے اور شکاگو کے قریب وولو میوزیم میں محفوظ ہے۔ حیران کن طور پر اسی گاڑی کے نمبر کی ایک گاڑی کو نیویارک میں تیز رفتاری پر جرمانہ کیا گیا۔
میوزیم انتظامیہ کے مطابق یہ گاڑی طویل عرصے سے نمائش میں موجود ہے، اس لیے یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اس کا نمبر نیویارک میں کس طرح استعمال ہوا۔ جرمانے کے ساتھ ٹریفک کیمرے کی جو تصویر موجود ہے اس میں بھی ایک سیاہ گاڑی دکھائی گئی ہے جو بالکل میوزیم میں موجود گاڑی جیسی نظر آتی ہے۔
مزید حیرانی کی بات یہ ہے کہ اسی لائسنس پلیٹ والی گاڑی نے 2024 کے آخر میں بھی پانچ بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔
اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میوزیم میں موجود گاڑی کا نمبر کسی دوسری گاڑی کو کیسے الاٹ ہوا یا اس کا استعمال کس نے کیا۔ میوزیم انتظامیہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اسے ایک دلچسپ اور پراسرار صورتحال قرار دیا جا رہا ہے۔