Gas Leakage Web ad 1

خبردار! عام استعمال ہونے والی 6 ادویات کے 7 بیچز جعلی قرار

0

*سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 6 ادویات کے 7 بیچز جعلی قرار دے دیے*

Gas Leakage Web ad 2

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے عام استعمال کی 6 ادویات کے 7 بیچز کو جعلی قرار دے دیا، ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ نمونوں میں فعال اجزاء موجود نہیں تھے۔

ڈائریکٹر عدنان رضوی کے مطابق ویلوسیف 500 ملی گرام کیپسول بیچ LX3E، آگمنٹن 625 ملی گرام بیچ YT9D، نو اسپا فورٹ 80 ملی گرام بیچ AN010، میوکین سسپنشن بیچ 257A088، بریکسن بیچ W6BC اور لیکسوبیرون مائع بیچ 46292 اور 43445 کو ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت جعلی قرار دیا گیا ہے۔

یہ ادویات اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، معدے، درد کش اور قبض کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ متعلقہ کمپنیوں نے ان بیچز سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کی تیار کردہ نہیں۔

لیبارٹری رپورٹس سیکریٹری سندھ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹر کو قانونی کارروائی کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق فعال اجزاء کے بغیر ادویات مریضوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.