Gas Leakage Web ad 1

موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

0

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسمی تبدیلی، گرد و غبار اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث انفلوئنزا (نزلہ و زکام) کی بیماری نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں شہر بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں اور اسپتال حکام نے بتایا کہ اس سال انفلوئنزا سیزن معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے۔ عام طور پر یہ بیماری دسمبر اور جنوری میں عروج پر ہوتی ہے، تاہم اس بار گزشتہ ایک سے دو ماہ کے دوران ہی کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انچارج جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ روزانہ 80 سے زائد انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد دگنی ہو چکی ہے۔

سول اسپتال حکام کے مطابق روزانہ 50 سے زائد متاثرہ افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

آغا خان اسپتال ماہر متعددی امراض پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ کراچی میں انفلوئنزا کا پھیلاؤ توقع سے زیادہ تیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً 200 کیسز کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہے، تاہم چونکہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے، اس لیے حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.