عدالت نے پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سول سروس سے تعلق رکھنے والے 21 افسران کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21 افسران کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کو ہدایت کی کہ پروموشن رولز 2019 کے مطابق ان افسران کی ترقیوں کے معاملات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے۔
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار افسران کے کیسز کا مروجہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا جائے اور اگر کسی افسر کے بارے میں منفی رائے دی جائے تو اس کی واضح وجوہات بھی ریکارڈ پر لائی جائیں۔
درخواست گزاروں میں ڈاکٹر مطاہر شاہ، اقبال احمد شیخ، شکیل احمد شکیل، مرزا ناصر علی، مطیع الرحمن ممتاز، ولایت خان، سید علی عدنان زیدی، محمد زاہد، ممتاز علی بوہیو، محمد امین قریشی، عتیق الرحمٰن، محمد اسلم جمرو، ڈاکٹر محمد اختر عباس، نثار احمد خان، بلال احمد بٹ، ساجد حسین آرائیں اور ارباب قیصر احمد شامل ہیں۔
ناصر خان، اسرار احمد خان، مجاہد اکبر خان اور آغا محمد یوسف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔