پاکستان نے مئی کے مہینے کے لیے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دو ایل این جی کارگوز کے حصول کے لیے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کر لی ہیں، جبکہ عالمی کمپنیاں 7 مئی تک اپنی بڈز جمع کرا سکیں گی۔
چلاس/داریل: یومِ معرکۂ حق اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، مختلف تقریبات کا انعقاد
ذرائع کے مطابق موصول ہونے والی بڈز کو 7 مئی کو ہی کھولا جائے گا، جبکہ مئی کے لیے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی کے درمیان متوقع ہے۔
دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے دوران مقرر کی گئی ہے۔