Gas Leakage Web ad 1

جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا: سید نور

0

فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے تجربے کو تباہ کن قرار دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں سید نور کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ بہت سے افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شہرت حاصل کرتے ہیں اور ان کے فالوورز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کاسٹ کیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ اسٹار بن جاتے ہیں، تاہم آپ نے بھی ایک ایسا تجربہ کیا تھا جو کامیاب نہیں ہوسکا۔

انٹرنیشنل کیمبرج امتحانات کے بزنس اسٹڈیز کا اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک

اس سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کو اپنی فلم میں شامل کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم انتہائی محنت سے تیار کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود ناظرین اسے دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ نہیں کر سکے۔

ہدایتکار نے مزید کہا کہ لوگوں کا خیال یہ ہوتا ہے کہ جب وہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر ہی دیکھ سکتے ہیں تو سنیما جا کر فلم دیکھنے کی ضرورت کیا ہے۔

سید نور نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ماضی میں فلموں کی اپنی ایک مخصوص آڈینس ہوا کرتی تھی، اور لوگ کسی خاص اداکار کی فلم کا انتظار کرتے تھے، تاہم اب وہ رجحان برقرار نہیں رہا اور ناظرین پہلے کی طرح فلموں کا انتظار نہیں کرتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.