پاکستان میں سال 2025 کے دوران صنفی تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خواتین کی سائبر ہراسگی کے 2 ہزار 586 کیسز سامنے آئے جبکہ 470 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2025 میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنیادی حقوق کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان 143 ممالک میں 130ویں نمبر پر رہا، جبکہ سزائے موت کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران ایک ہزار 272 دہشت گردانہ حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 417 افراد ہلاک اور 2 ہزار 134 زخمی ہوئے۔
ایچ آر سی پی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 155 پولیس مقابلوں میں ایک ہزار 696 افراد مارے گئے، جن میں سے پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایک ہزار 128 مقابلوں میں 977 افراد ہلاک ہوئے۔ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ کر 171 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک 21 ہزار 600 پاکستانی شہری قید ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 738 پاکستانی، جن میں ماہی گیر بھی شامل ہیں، موجود ہیں۔
کروز شپ میں مبینہ وائرس سے تین افراد ہلاک
عالمی جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان 148 ممالک میں 145ویں نمبر پر رہا۔ صنفی تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، گھریلو تشدد کے نتیجے میں ایک ہزار 332 خواتین کو قتل کیا گیا، جبکہ ریپ کے 3 ہزار 815 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خواتین کی سائبر ہراسگی کے 2 ہزار 586 واقعات رپورٹ ہوئے اور 470 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 600 کیسز سامنے آئے، اغوا کے ایک ہزار 107 واقعات رپورٹ ہوئے اور 365 بچے لاپتہ قرار دیے گئے۔ کم عمری کی شادی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 52 کیسز فحش مواد سے متعلق تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران 19 ٹرانس جینڈر افراد کو قتل کیا گیا اور 2 افراد پر تیزاب پھینکا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 10 ٹرانس جینڈر افراد قتل ہوئے جبکہ 13 کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مزید لاکھوں افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔
بلوچستان میں ایک خاتون اور ایک مرد کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔