Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

0

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے تاکہ جمہوریت کو مزید تقویت دی جاسکے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، اپوزیشن کو ایک بار پھر بامقصد مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتی ہے۔
پاکستانی فری لانسرز کی نئے مالی سال کے پہلے ماہ برآمدی آمدن میں 45 فیصد اضافہ
وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کے لیے ایک اچھی اسکیم لائی گئی ہے، تاجروں کو پریشان کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ تاجر برادری کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ملکی معیشت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، امید ہے کہ آئندہ دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ خطے میں صورتحال کی بہتری پاکستانی معیشت کے لیے ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.