Gas Leakage Web ad 1

بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ہاکی ورلڈکپ 2026 سے باہرکردیا

0

بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ 2026 سے باہر کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نیدرلینڈز اور بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان ٹیم کو 3 میچوں میں دوسری شکست کے بعد اگلے مرحلے میں جگہ نہ مل سکی۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-5 سے ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان
بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کے ذریعے پنالٹی کارنر پر پہلا گول کیا، جس کے بعد ابھیشیک نے دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری کو دگنا کردیا۔

پہلے کوارٹر کے اختتام تک بھارت کی برتری برقرار رہی۔ دوسرے کوارٹر میں بھارتی کپتان ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر کے ری باؤنڈ پر تیسرا گول کیا، جس کے چند منٹ بعد پاکستان کے حنان شاہد نے گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کردی، تاہم چند ہی منٹ بعد بھارت کے لیے چوتھا گول ابھیشیک نے کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلے پنالٹی کارنر پر سفیان گول کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کو پاکستان کے خلاف 2-4 کی برتری حاصل تھی۔

تیسرے کوارٹر میں بھارت نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے اپنی برتری 2-5 سے مستحکم کرلی، جس کے بعد چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کے لیے حنان شاہد نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کیا۔

پاکستان ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، جبکہ بھارت اور انگلینڈ نے پول ڈی سے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور بھارتی ہاکی ٹیم کے درمیان میچ کے بعد روایتی ہینڈ شیک بھی ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.