جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کے ناکام خودکش حملے میں سات شہری زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
فرار بھیڑیے کی اے آئی تصویر نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں
خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے کے نتیجے میں نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا بلکہ حملہ آور خوارج بھی ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سات شہریوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔