Gas Leakage Web ad 1

دفاع وطن کے لئے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کاغیر متزلزل عزم کااعادہ

0

پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف انکوائری کی پیشکش کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کو بھی دہرایا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے 30 اپریل 2025 کو بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں واضح اور دوٹوک پیغام دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائےگا: مجتبیٰ خامنہ ای

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی کا غیر متزلزل عزم بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا جواب نہایت سخت اور شدید ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب پاکستان اپنے وقت اور اپنی منتخب کردہ جگہ پر مؤثر اور فیصلہ کن انداز میں دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اس پریس کانفرنس میں واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر تیار ہے اور ہر ڈومین میں بھارت کی تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی، غیر عسکری میدان، انفارمیشن آپریشنز، فضا، زمین اور سمندر ہر سطح پر جوابی اقدامات نافذ العمل ہیں اور پاکستان کا ردعمل انتہائی مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کی صورت میں پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ ہم تیار ہیں، ہمیں آزمایا نہ جائے۔
عالمی ماہرین کے مطابق اللہ کی مدد، پاکستانی عوام اور افواج کے غیر متزلزل عزم نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اپنے عزم کو بہترین حکمت عملی کے تحت سچ ثابت کیا اور جو کہا اسے عملی طور پر کر کے بھی دکھایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.