Gas Leakage Web ad 1

حکومت کی توجہ سرمایہ کاری، برآمدات اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر ہے، وزیر خزانہ

0

حکومت معیشت میں ریاست کا کردار محدود کرنے کیلئے اصلاحات کررہی ہے: محمد اورنگزیب

Gas Leakage Web ad 2

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ سرمایہ کاری، برآمدات اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر ہے، جبکہ معیشت میں ریاست کا کردار محدود کرنے کے لیے اصلاحات کی جارہی ہیں۔

لندن میں جے پی مورگن کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی پر توجہ دی اور مالیاتی و بیرونی شعبوں میں نمایاں بہتری حاصل کی گئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہوکر جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک آگیا۔ پاکستان نے مسلسل تیسرے سال پرائمری سرپلس حاصل کیا، حکومت معاشی استحکام کو پیداواری صلاحیت اور برآمدات میں اضافے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں 55 عالمی سرمایہ کاری فنڈز نے پاکستانی وفد سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے مستقبل کے معاشی مواقع پر بریفنگ لی۔ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معاشی سمت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمی کیپٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرچکا ہے، پانڈا بانڈ اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے۔ حکومت عالمی مارکیٹ تک مستقل رسائی برقرار رکھنا چاہتی ہے، جبکہ قرضوں کی مدت بڑھا کر ری فنانسنگ کے خطرات کم کیے جارہے ہیں اور ایکویٹی و کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹس کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں آئی پی اوز اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اسلامی فنانس اور سکوک مارکیٹ کو وسعت دینے جبکہ نجی سرمائے کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت معیشت میں ریاست کا کردار محدود کرنے کے لیے اصلاحات کررہی ہے۔ پی آئی اے، ڈسکوز اور دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیشرفت جاری ہے، جبکہ ہوائی اڈوں کے آپریشنز میں نجی شعبے کی شمولیت پر بھی کام ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نیشنل پرائیویٹ ایکویٹی فریم ورک تیار کررہی ہے، ایس ایم ایز، زراعت اور ہاؤسنگ کے لیے مالی وسائل تک رسائی بڑھائی جارہی ہے۔ پاکستان کی بڑی داخلی مارکیٹ اور نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاری کے اہم مواقع ہیں، جبکہ ٹیکس، توانائی، ٹیرف اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو برآمدات، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کی طرف منتقل کرنا ہے اور تجارت و سرمایہ کاری کے مضبوط عالمی روابط چاہتے ہیں۔ بلاک چین اور ویب تھری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کی آئندہ ترقی میں نجی سرمایہ اہم کردار ادا کرے گا اور نوجوان افرادی قوت ملک کے ڈیجیٹل شعبے کی بڑی طاقت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.