Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا معاملہ،اسٹیٹ بینک سے یکم اکتوبر تک جواب طلب

0

میر رضا کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک سے جواب طلب کرلیا

Gas Leakage Web ad 2

سندھ ہائیکورٹ نے میر رضا کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات کے حصول کے لیے تفتیشی حکام کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
سندھ ہائیکورٹ میں میر رضا کے بینک اکاؤنٹس اور مالی لین دین کی تفصیلات حاصل کرنے سے متعلق تفتیشی حکام کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بینک کی ٹرانزیکشن کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تفتیشی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ میر رضا کے خلاف تفتیش جاری ہے اور یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ رقم کا لین دین کہاں اور کن افراد کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تو بینک سے آپ ٹرانزیکشن رپورٹ لے لیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک حکام سے رابطہ کیا گیا تھا، تاہم وہاں سے بتایا گیا کہ عدالتی حکم کی صورت میں ہی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ میر رضا کے اکاؤنٹس کہاں اور کن کن بینکوں میں موجود ہیں، اسی لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میر رضا کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات حاصل کرنا مقصود ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق وہ صرف یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ میر رضا کے کتنے بینک اکاؤنٹس تھے اور ان میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کہاں کہاں ہوئیں۔ ممکن ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات تفتیش میں معاون ثابت ہوں۔ عدالت نے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.