Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب

0

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آئی ایم ایف رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا آئی ایم ایف سے اعتماد اُٹھ گیا، آئی ایم ایف کو ہم نے بہت جگہ دی وہ ابھی بیڈ روم تک آ رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کو سنجیدہ نہ لوں، آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں نیب کی تعریف کی لیکن میرے ملک کے ساتھ اچھا نہیں ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لوگ اعتماد نہیں کرتے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک ٹرائیکا بنا لیا ہے، جو ملک پسند نہیں وہ ان کے خلاف ماحول بناتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی

نیب حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ کا ڈیٹا ٹھیک نہیں ہے، نیب نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دو اعشاریہ نو سو باسٹھ ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری کی، اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ریکوری میں تینتیس گنا اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق نیب نے لینڈ ریکوری کے تحت دو ہزار نو سو پچاس ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی، جبکہ ڈائریکٹ ریکوری کے تحت گیارہ اعشاریہ صرف پچاسی ارب روپے کی ریکوری کی گئی، جو پلی بارگین اور جرمانوں کی مد میں تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.