گورنر نورمت تورسونوف کے ہمراہ ازبکستان کے نووئی ریجن کے ڈپٹی گورنر البیک غفاروف نے بھی ملاقات میں شرکت کی، جبکہ ازبکستان کے وفد میں پاکستان میں تعینات ازبک سفیر علی شیر توختائیف اور سیکنڈ سیکرٹری روشن جومانوف بھی شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف کے درمیان علاقائی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آزاد کشمیر انتخابات: الیکشن کمیشن نے تبادلوں اور ترقیاتی اعلانات کا نوٹس لے لیا
دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اس ملاقات میں معدنیات اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون اور شراکت داری کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے والی تجارتی راہداری خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ گورنر نورمت تورسونوف نے کہا کہ پاکستان ایک دوست ملک ہے، اور باہمی تعاون کے مواقعوں میں اضافے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔