ملاقات میں وزیر تجارت نے علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے سہولت کاری کے عزم کا اظہار کیا اور مربوط تجارتی راہداری کے قیام کی اہمیت، لاجسٹکس نظام کی بہتری اور متبادل راستوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاجسٹکس حب اور جدید ٹرانسپورٹ نظام سے خطے میں روابط مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے جام کمال میں نجی شعبے کے روابط کے فروغ کے لیے بزنس فورم کے انعقاد کی تجویز دی، چین کے ساتھ تعاون کو علاقائی روابط کے لیے اہم قرار دیا، جبکہ متعدد تجارتی راستوں کو فعال رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور برآمدی و درآمدی اداروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی تجویز پیش کی۔
منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 50 سال بیت گئے
اس موقع پر تاجک سفیر نے پاکستان کے علاقائی روابط کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کی اضافی توانائی پاکستان کو برآمد کی جا سکتی ہے، اور ایلومینیم کی تجارت اور صنعتی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پلیٹ فارم کو مؤثر بنایا جائے، جبکہ پاکستان اور تاجکستان کا قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔