رپورٹس کے مطابق ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ میں قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا جبکہ پانچ افراد کو مبینہ طور پر بغیر اجازت عازمین حج کی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہیں: وزیراعظم
سعودی عرب میں حج سے قبل سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور موجودہ قوانین کے تحت صرف حج ویزا رکھنے والے افراد کو مکہ میں داخلے اور قیام کی اجازت ہے، اٹھارہ اپریل کے بعد وزٹ یا دیگر عارضی ویزوں پر موجود افراد کو خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج پرمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بیس ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ حکام نے اس سے قبل عمرہ ویزا رکھنے والوں کو اٹھارہ اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، بصورت دیگر پچاس ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا دی جا سکتی ہے۔ مزید برآں بغیر حج پرمٹ افراد کو رہائش یا دیگر سہولیات فراہم کرنا بھی قابل سزا جرم ہے، جس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔