Gas Leakage Web ad 1

منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 50 سال بیت گئے

0

وہ دور جب سینما گھروں میں منور ظریف کی آمد خوشی اور کامیابی کی علامت سمجھی جاتی تھی، آج بھی پاکستانی فلمی تاریخ کا سنہری باب تصور کیا جاتا ہے۔ وہ گوجرانوالہ کے ایک فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور فن اداکاری انہیں وراثت میں ملا۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی، لیجنڈری کامیڈین ظریف کی روایت کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اپنے منفرد انداز سے مزاح کو نئی جہت دی۔ صرف سولہ برس کے مختصر مگر شاندار فلمی کیریئر میں انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، نوکر ووہٹی دا، موج میلہ، بدتمیز، چکر باز اور دامن شامل ہیں، جن میں ان کی پرفارمنس آج بھی یاد کی جاتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ناکہ بندی سے ایران کی تجارت معطل، چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام

فلمی دنیا میں ان کی جوڑی رنگیلا کے ساتھ خاص طور پر مقبول رہی، جب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ سکرین پر آتے تو کامیابی تقریباً یقینی سمجھی جاتی تھی اور ناظرین کے لیے بھرپور تفریح کی ضمانت بنتی تھی۔ منور ظریف کا مزاح صرف مکالموں تک محدود نہیں تھا بلکہ ان کے تاثرات، جسمانی حرکات اور بے مثال ٹائمنگ نے انہیں فن مزاح کا ایک مکمل ادارہ بنا دیا تھا۔ وہ ایک عام منظر کو بھی اپنی اداکاری سے غیر معمولی بنا دیتے تھے۔ انتیس اپریل 1976 کو صرف چھتیس برس کی عمر میں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر ان کی جدائی پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک ایسا خلا چھوڑ گئی جو آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔

ان کی برسی کے موقع پر مداح، شوبز شخصیات اور فلمی حلقے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی حالیہ خوشخبری کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر نظر آئیں، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.