Gas Leakage Web ad 1

جلد بازی نہیں کروں گا، ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہے، ٹرمپ کا ڈیل کی صورت میں ہرمز کھولنےکا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے تیار ہیں اور ایران کے ساتھ فوری معاہدہ بھی ممکن ہے، بہتر ڈیل کے لیے ایران کو موقع دیا جا رہا ہے، اور اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔

امریکی افواج کی بحرِ ہند میں کارروائی، ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث ایران کاروبار نہیں کر رہا، اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اس وقت ایران میں قیادت کس کے پاس ہے، اگرچہ بات چیت جاری ہے لیکن ایران اندرونی انتشار کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ممکنہ طور پر کچھ حد تک اپنی عسکری صلاحیت بحال کی ہو، تاہم امریکی فوج ایک دن میں اسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور انہوں نے ایران کے معاملے میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے بلکہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو دیرپا ثابت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کو کچھ عرصے کے لیے گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.