Gas Leakage Web ad 1

پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ‘تیمور’ کی کامیاب فائرنگ کے ذریعے جنگی قوت کا مظاہرہ

0

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ کیا، جس کے ذریعے سمندر میں درست نشانہ لگانے اور آپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

فضا سے سمندر کی جانب فائر کیے گئے اس میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی سمندر میں درپیش خطرات سے نمٹنے، طویل فاصلے پر اہداف کی نشاندہی کرنے اور انہیں فیصلہ کن انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائل ’تیمور‘ کی فائرنگ کا یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی مسلح افواج کی روایتی جنگی میدان میں کثیرالجہتی اور مربوط دفاعی حکمت عملی کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قومی بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور پرعزم ہے۔

صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس اہم کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.