پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر جیانگ زائی دونگ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کاوشیں نہ صرف خطے بلکہ اس سے باہر بھی پائیدار امن اور استحکام کے لیے اہمیت رکھتی ہیں، اور امریکا و ایران کے درمیان روابط میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق چین نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔